شوبز

"ہم سب عامر لیاقت کے قاتل ہیں”۔۔۔ اشنا شاہ عوام پر برہم

 اداکارہ اشنا شاہ نے عامر لیاقت حسین کی اچانک موت پر سوشل میڈیا صارفین پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انہوں نے ہمیں تفریح کا سامان مہیا کیا جسے ہم نے دیکھا اور ہم ہنسے، مجھے امید ہے کہ وہ اب سکون میں ہوں گے’۔اشنا شاہ نے مزید لکھا کہ ‘اللہ پاک ہمیں ہمارے ہنسنے پر معاف فرمائے’۔گزشتہ روز  اپنی ایک اور  ٹوئٹ میں اداکارہ نے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور لکھا کہ ‘انہیں ایک عورت نے عوامی طور پر  برہنہ کر دیا تھا جس سے انہوں نے قانونی طور پر شادی کی تھی’۔

انہوں نے لکھا کہ ‘جس کسی نے ان کی ویڈیوز شیئر کیں، ان پر ہنسا، اُن ویڈیوز کو دیکھا، ان سب کے ہاتھ پر عامر لیاقت کا خون ہے، ہمارے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.