شوبز

"ہم سب بے شرم ہیں”۔۔۔ صبا قمر نے دوسری شادی کی حمایت کردی

اداکارہ صبا قمر نے دوسری شادی سے متعلق کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مرد کی دوسری شادی قبول نہیں لیکن 10 افیئرز قبول ہیں۔

سوشل میڈیا پر صبا قمر کے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ دوسری شادی سے متعلق گفتگو کر رہی ہیں۔صبا قمر نے کہا کہ ’ہم سبھی لوگ بےشرم ہیں، گھر کی چار دیواری میں سب کرتے ہیں لیکن باہر کوئی اپنے عیب ظاہر نہیں کرتا‘۔اُنہوں نے کہا کہ ’لوگوں کے 10 افیئرز ہوں گے، اُس پر کوئی کچھ نہیں بولے گا لیکن اگر کوئی دوسری شادی کرلے گا تو اُسے بُری نظر سے دیکھا جائے گا‘۔صبا قمر نے دوسری شادی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’جائز طریقے سے شادی کرنا غلط نہیں ہے‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’ہمارے معاشرے میں لوگوں کے 10 افیئرز تو قابلِ قبول ہیں لیکن دوسری شادی قبول نہیں‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ نہیں سوچتیں کہ لوگ اُن کے بارے میں کیا کہتے ہیں کیونکہ اُنہیں معلوم ہے کہ وہ خود حق پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.