شوبزفیچرڈ پوسٹ

اکشے کمار کی نئی فلم ”سمراٹ پرتھوی راج” کو مودی سرکار نے بھرپور سپورٹ کیا لیکن یہ فلم فلاپ کیوں ہوئی؟ اصل وجہ سامنے آنے پر سب حیران و دنگ رہ گئے

پرتھوی راج چوہان کو انڈیا کا آخری عظیم ہندو حکمران مانا جاتا ہے' انھوں نے انڈیا کے راجھستان اور دلی پر بارہویں صدی کے دوران حکومت کی تھی

اکشے کمار کی نئی فلم ”سمراٹ پرتھوی راج” کو مودی سرکار نے بھرپور سپورٹ کیا لیکن یہ فلم فلاپ کیوں ہوئی؟ اصل وجہ سامنے آنے پر سب حیران و دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ایک ایسی فلم تھی جس کے بارے میں گمان تھا کہ یہ باکس آفس پر چھا جائے گی۔ پرتھوی راج چوہان کی کہانی، ایک حسین بادشاہ جو اپنی محبت میں گرفتار ایک خوبصورت شہزادی کو اس کے دغا باز باپ سے بچا لیتا ہے، سینکڑوں سال سے انڈیا میں سنائی جاتی رہی ہے جس میں پرتھوی راج کی بہادری اور ہاتھیوں اور گھوڑوں سے لڑی جنگوں کی داستانیں موجود ہیں۔ یہ ایک ایسے ہیرو کی کہانی ہے جو غیر معمولی شخصیت کا حامل نظر آتا ہے۔

پرتھوی راج چوہان کو انڈیا کا آخری عظیم ہندو حکمران مانا جاتا ہے۔ انھوں نے انڈیا کے راجھستان اور دلی پر بارہویں صدی کے دوران حکومت کی تھی۔ ایک جانب پرتھوی راج اور ان کی خوبصورت ملکہ سنیوگیتا کی لازوال محبت کی داستان تو دوسری طرف ان کی متعدد جنگوں میں فتوحات اور آخر کار محمد غوری کے ہاتھوں شکست کی کہانی تاریخ کی کتابوں کا اہم حصہ رہی ہے۔ حال ہی میں بالی وڈ سٹار اکشے کمار نے پرتھوی راج چوہان کا تاریخی کردار ادا کیا جو انڈیا کے ایک ایسے اداکار ہیں جن کی فلمیں عام طور پر ہٹ ہوتی ہیں اور جن کے انڈیا اور بیرون ملک ان گنت فینز موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس جنگجو بادشاہ کا کردار ادا کرنا ان کے لیے قابل فخر تھا اور اگر ان کی والدہ زندہ ہوتیں تو وہ بھی بہت فخر محسوس کرتیں لیکن اتوار کو جب میں نے دلی کے ایک سنیما گھر میں سمراٹ پرتھوی راج فلم دیکھنے کے لیے سیٹ سنبھالی تو میری توقعات پہلے ہی متاثر ہو چکی تھیں۔

فلم کی ریلیز سے دو دن پہلے ہی بے شمار ٹکٹ دستیاب تھے اور سنیما ہال کا آڈیٹوریم تقریبا ایک تہائی خالی تھا۔ ناقدین اس فلم کو بے روح، تھکا دینے والی، بے لطف جیسے القابات سے نواز چکے تھے۔ انڈین ایکسپریس اخبار کی فلمی ناقد شبھرا گپتا نے کہا کہ یہ ایک سادہ فلم ہے جو پرشور تو ہے لیکن کشش سے عاری ہے۔ سوموار کی صبح تک اطلاعات موصول ہوئیں کہ سنیما ہالز ٹکٹوں کی فروخت میں کمی کے سبب شو منسوخ کر رہے ہیں اور اس فلم کو ایک شاندار ناکامی قرار دے دیا گیا۔ سمراٹ پرتھوی راج فلم آغاز سے ہی تنازعات کا شکار تھی۔ گزشتہ جمعے کے دن اس کے ریلیز سے قبل سوشل میڈیا پر اکشے کمار کے ایک متنازع جملے نے کافی ہلچل مچائی جس کے مطابق انھوں نے کہا کہ تاریخ کی کتابیں مغل حملہ آوروں کی معلومات سے تو بھری ہوئی ہیں لیکن پرتھوی راج چوپان جیسے ہندو بادشاہوں کی عظمت اور جرات پر کچھ زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.