شوبزفیچرڈ پوسٹ

فلمساز شیخ اکرم کو اداکارہ مہک نور کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درخواست دینا مہنگا پڑ گیا، پیسے واپس مانگنے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں ، فلمساز پریشان

مہک نور نے رقم لینے کے باوجود میری فلم کی عکسبندی مکمل نہیں کروائی اور اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے: فلمساز شیخ اکرم

فلمساز شیخ اکرم کو اداکارہ مہک نور کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درخواست دینا مہنگا پڑ گیا، پیسے واپس مانگنے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں ، فلمساز پریشان ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلمساز شیخ اکرم نے اداکارہ مہک نور کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درخواست دے دی جس میں ان کا موقف تھا کہ مہک نور نے رقم لینے کے باوجود میری فلم کی عکسبندی مکمل نہیں کروائی اور اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری رقم ایڈوانس وصول کی اور بغیر شوٹنگ کئے لاہور آگئی جس سے پورے یونٹ کو دشواری ہوئی ۔فلم کی مالیت اسی لاکھ روپے ہیں جو تاحال ادھوری ہے ۔شیخ اکرم کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل کروائی جائے اور نقصان کا ازالہ کروایا جائے ۔

application

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.