شوبز

تنہائی کا شکار نامور بھارتی فیشن ڈیزائنر نے خود کشی کرلی

ممتاز بھارتی فیشن ڈیزائنر پرتھیوشا گیریمیلا نے خود کشی کر لی جس کی وجہ سے بالی ووڈ میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

36 سالہ بھارتی فیشن ڈیزائنر پرتھیو شا گیریمیلا حیدرآباد کے بنجارا ہلز میں واقع اپنی رہائش گاہ پہ مردہ پائی گئی ہیں۔ پرتھیوشا گیریمیلا کی موت کی اطلاع گھر والوں نے پولیس کو دی جس میں بتایا گیا کہ فیشن ڈیزائنر اپنے گھر کے واش روم میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

پرتھیوشا کے پاس سے ایک تحریری نوٹ ملا ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ ان کی موت کی وجہ کوئی اور نہیں ہے بلکہ بڑھتے ہوئے ذہنی تناؤ اور اکیلے پن کی وجہ سے وہ انتہائی قدم اٹھا رہی ہیں۔

پولیس کو ان کے بیڈروم سے کاربن مونو آکسائیڈ سلینڈر بھی ملا ہے، مقدمہ درج کر کے تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا گیا ہے۔

فیشن ڈیزائنر پرتھیوشا گیریمیلا بنجارا میں واقع اپنے اسٹوڈیو میں کام کرتی تھیں، ان کے کلائنٹس میں نامور بالی وڈ اور ٹالی وڈ اداکارائیں شامل تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.