شوبز

فہد مصطفیٰ بی عامر لیاقت حسین کی یادوں میں گم

اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اُن کے گیم شو کے کیریئر کا آغاز عامر لیاقت حسین کی وجہ سے ہوا۔

ان دنوں فہد مصطفیٰ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جوان کی نئی فلم کے ٹریلر کے لانچ کا ہے، فہد مصطفیٰ کے مطابق وہ عامر لیاقت حسین کے مداح ہیں اور اُن کے دل میں ہمیشہ ان کے لیے عزت اور پیار رہا۔انہوں نے کہا کہ’شوز کے حوالے سے میرا جو کیریئر ہے، وہ صرف اور صرف عامر لیاقت حسین کی وجہ سے شروع ہوا لیکن اُنہوں نے اپنی زندگی کے آخری دنوں میں بہت مشکل وقت دیکھا۔‘فہد کا کہنا تھا کہ ’میں عامر لیاقت صاحب کی آسانی کے لیے دُعا کرتا تھا لیکن مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس طرح دُنیا سے چلے جائیں گے‘۔

میزبان نے مزید کہا کہ عامر لیاقت حسین ہمارے لیے ایک ایسی مثال تھے جن کے انداز کی ہر کوئی کاپی کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.