شوبز

عامر لیاقت کے بعد اب۔۔۔ دانیہ شاہ کا پیچھا چھوڑ دیں

عامر لیاقت کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو  شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کی موت کا سبب دانیہ کو قرار دے رہے ہیں، صارفین کے مطابق دانیہ نے عامر لیاقت کی ذہنی حالت خراب کی اس لیے وہی ان کی موت کی سب سے بڑی ذمہ دار ہیں۔تاہم اب دانیہ شاہ کی حمایت میں اداکارہ ارمینا رانا خان اور یشما گل سامنے آئی ہیں۔اداکارہ ارمینا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ ‘مانو  یا نہ مانو، دانیہ نے عامر لیاقت کو کھا لیا ہے’۔

اداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ ‘آپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ کیا اب آپ ایک کم عمر لڑکی کو اس طرح پریشان کریں گے؟ کیا اب تک آپ نے عامر لیاقت کی موت سے کچھ نہیں سیکھا؟’دوسری جانب یشما گل نے کہا کہ ‘دانیہ شاہ کو چھوڑ دیں، ایک زندگی پہلے ہی جا چکی ہے، اب دوسری زندگی کھونے کا خطرہ مول نہ لیں، اللہ تعالیٰ کو حساب کرنے دیں’۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ‘ہوسکتا ہے کہ اس نے برے کام کیے ہوں، یا نہ کیے ہوں لیکن ہم کون ہوتے ہیں کہ فیصلہ کرکے نفرت انگیز الفاظ کہنے لگ جائیں؟’

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.