شوبز

نیٹ فلیکس کی ’اسکوئیڈ گیم‘ کا سیکوئل بنانے کی تصدیق

نیٹ فلیکس نے گزشتہ برس کی اپنی سب سے مقبول ترین ویب سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کا سیکوئل بنانے کی تصدیق کردی۔

نیٹ فلیکس سے قبل گزشتہ برس دسمبر میں ’اسکوئڈ گیم‘ کے تخلیق کار ہوانگ ڈونگ ہیوک نے بتایا تھا کہ وہ اپنی ویب سیریز کے مزید دو سیزن بنائیں گے۔ہدایت کار اور پروڈیوسر کے بعد اب نیٹ فلیکس انتظامیہ نے تصدیق کردی کہ ’اسکوئڈ گیم‘ کا سیکوئل بنایا جائے گا۔نیٹ فلیکس کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں ویب سیریز کا سیکوئل بنائے جانے کی تصدیق کی گئی اور ساتھ ہی دوسری ٹوئٹ میں ہوانگ ڈونگ ہیوک کا بیان بھی شامل کرتے ہوئے سیکوئل سیریز کے حوالے سے تفصیلات بتائیں گئیں۔دوسری ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی کہ سیکوئل میں نئے کردار بھی متعارف کرائے جائیں گے جب کہ پرانی سیریز کے تمام کردار بھی واپس آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.