شوبز

جراسک پارک کی نئی فلم ریلیز ہوتے ہی پاکستان میں بھی چھا گئی

جراسک پارک سلسلے کی چھٹی فلم ’جراسک ورلڈ ڈومینین‘ ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی۔

پہلے ہی دن فلم دیکھنے کے لیے 44 لاکھ شائقین نے سنیما گھروں کا رُخ کیا۔ فلم نے امریکا میں اب تک 14 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔دیگر ممالک میں فلم نے 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا جو اتوار ختم ہونے تک 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ جائے گا۔فلم میں کرس پریٹ، برائس ڈیلاس، لورا ڈرن، جیف گولڈبلم، سیم نیل اور دیگر اداکار شامل ہیں۔جراسک ورلڈ ڈومینین کی شوٹنگ فروری 2020 میں شروع ہوئی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے دوران ملتوی کردی گئی تھی۔

فلم کی عکسبندی کینیڈا، انگلینڈ اور مالٹا میں ہوئی ہے، فلم امریکا میں 10 جون کو ریلیز ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.