ندا یاسر ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئی؛وڈیو رائرل
ندا یاسر ایک طویل عرصے سے مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں اور کئی بار وہ اپنے نامناسب رویے، خاص طور پر اپنے شو کے دوران استعمال کیے جانے والے الفاظ کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔
حال ہی میں ندا کے شو میں ایک ماہر غذائیت نے شرکت کی اور شو کی میزبان اور مہمان دونوں وقفے وقفے سے انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کو انٹرمیڈیٹ فاسٹنگ کہتی رہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ٹرولنگ بریگیڈ نے فوراً مورچہ سنبھالا اور تنقیدی گولہ باری شروع کردی۔لوگوں نے انہیں خوب ٹرول کیا اور ان کے خیال میں یہ بہت مزاحیہ بھی تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ ندا اور ان کی ٹیم اپنے شو سے پہلے تحقیق کرنے اور ناظرین تک درست معلومات پہنچانے کی زحمت نہیں کرتی۔
This nutritionist was invited on Nida Yasir’s show and was supposed to talk about “INTERMITTENT” fasting but both the ‘host’ and the ‘nutritionist’ kept saying “INTERMEDIATE” fasting. Only a few morning shows in Pak do their prior research but most of them only mislead the public pic.twitter.com/ReKhXdFs8p
— Fatima Khalid (@NutsAtNust) June 10, 2022