شوبز

جنید خان نے”جیم فلمز” کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس بنالیا

جنید خان نے فن کی دنیا میں اپنے سفر کا آغاز گلوکار کے طور پر کیا جو اپنی آواز کی پہچان بنانا چاہتا تھا۔
اپنی صلاحیتوں کوپہچان کرانہوں نے سپر ہٹ نغموں جیسے ‘سب بھلاکے ‘اور دیگر مقبول نغموں کے ذریعے اپنے تاثرات اور جذبات کو پیش کیا۔اس کے بعد جلد ہی انہوں نے تخلیقی صلاحیت کے اظہار کے ایک اور موثرذریعے ، اداکاری کو اپنایا اور پھر بہت کم عرصے میں ان کا شما ر ملک کے مشہور اداکاروں میں ہونے لگااور گھر گھر کے لوگ ان کے فین ہوگئے۔

ڈرامہ سیریلز سے لے کر بڑی اسکرین تک جنید خان نے باربار اپنے ورسٹائل ہونے کا لوہا منوایا۔

ایک گلوکار اور اداکارکی حیثیت سے اپنے کامیاب سفر کے بعد جنید نے اب پروڈیوسر کا مقام بھی حاصل کرلیا ہے اور جیم فلمز کے نام سے اپنا
پروڈکشن ہائوس قائم کرلیا ہے۔اس کے قیام سے وہ ان تمام افراد کو موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں جن کو فن اور تخلیق کاری کی دنیا میں شامل
ہونے کا شوق ہے۔ اس نقطہ ء نظر کے تحت وہ ایسی کمیونٹی کی تشکیل کے خواہشمند ہیں جو فنکار برادری کا مستقبل ہے۔

انہوں نے انسٹا گرام پر اس کا اعلان کرتے ہوئے صاف صاف اور واضح انداز میںبیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیم صرف ان کے نام کے پہلے حرف کے طور پر نہیں ہے بلکہ یہ حرف ایک گہرے معنی رکھتا ہے۔

یہ کہانی ان کے فنی سفر میں زندگی سے حاصل ہونے والے مختلف نوعیت کے سبق پر مبنی ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے بتایا،”جیم فلمز ایک ایسی کمیونٹی ہے جو فن اورتخلیق ، اظہار اور اصلاح کے فروغ کیلئے ہے اورمختلف نوعیت کی سوچ اور جوش ولگن کا جذبہ رکھنے والوں کا مسکن ہے۔ اس بینر تلے میں دونغمے جاری ہوچکے ہیں اور میں اپنے میڈیا ہائوس کے باقاعدہ آغاز کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ اس سفر کا آغاز میں نے آج سے تقریبا ایک سال پہلے کیا تھا اور تقدیر اور چسکا کے بعدہ م جلد ہی ایک زبردست پروجیکٹ کا عنقریب آغاز کرنے والے ہیں۔”

جیم فلمز ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ملک بھر کے باصلاحیت افراد کو سامنے لانے کیلئے وقت کی ضرورت ہے اور جنید خان کے کئی دہائیوں پر مبنی تجربے کی روشنی میں اس کو حقیقت بنانے کیلئے امید کی کرن ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.