شوبز

عثمان مختار کی ڈائریکشن میں پہلی فیچر فلم ’گلابی رانی‘

اداکار عثمان مختار اگرچہ پہلے ہی شارٹ فلموں کے ذریعے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں، تاہم اب ان کی پہلی ہدایت کردہ فیچر فلم ’گلابو رانی‘ کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔

’گلابو رانی‘ کی کہانی ہاسٹل میں آسیبوں کے سائے سمیت وہاں ہونے والے انوکھے واقعات کے گرد گھومتی ہے اور اس کی کہانی عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان نے علی مدار کے ہمراہ لکھی ہے۔ مختصر دورانیے کے ٹریلر سے اگرچہ کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف سسپنس بلکہ ہارر بھی دیکھنے کو ملے گا۔ٹریلر سے واضح طور پر عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہونے والے انوکھے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔فلم میں ڈیڑھ سو سال پرانی یونیورسٹی اور اس کے ہاسٹل میں ہونے والے ناگہانی واقعات کو دکھایا گیا ہے جو یقینی طور پر طلبہ کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہوتے ہیں۔

’گلابو رانی‘ عثمان مختار کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی مرکزی فلم ہوگی اور وہ اس کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔’گلابو رانی‘ کی کاسٹ میں اسامہ جاوید حیدر، معراج حق، دانیال خاقان افضل، عمر عبداللہ خان اور نتاشا حمیرا اعجاز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم کی تقریبا تمام مرکزی کاسٹ نئے اداکاروں پر مبنی ہے جب کہ اس کی شوٹنگ بھی منفرد انداز میں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.