شوبز

شان شاہد کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’ضرار ‘‘ کا ٹریلر جاری

شان شاہد کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’ ضرار ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

شان شاہد کی اس فلم پر کئی سالوں سے کام جاری  تھا اور شائقین بھی اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم اب فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا  ہے کہ یہ ایکشن اور  تھرل سے بھرپور فلم ہوگی۔فلم کا ٹریلر انسٹاگرام  پر جاری کیا گیا ہے ایک منٹ 30 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلرمیں شان ایک ایسا کردارنبھارہے ہیں جو ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کا اکیلے خاتمہ کر رہا ہے۔فلم میں شان شاہد سمیت کرن ملک، نیئراعجاز، ندیم بیگ اوردیگرمرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے ، ’’ضرار‘‘کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس  کی کہانی شان نے خود لکھی ہے اور اس کے ڈائیریکٹر بھی وہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.