شوبز

"مجھے اپنی چائے سے پیار ہے”… احسن خان کا اعلان

 اداکار احسن خان نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا چائے کے کپ کم پینے کا مشورہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

ایک جانب حکومت کفایت شعاری کا درس دے رہی ہے تو دوسری جانب عوام سمیت شوبز اسٹارز بھی اِن مشوروں سے نالاں نظر آ رہے ہیں۔کفایت شعاری سے متعلق وفاقی وزیرِاحسن قبال نے قوم کو چائے کی پیالیاں کم کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

احسن اقبال کے اس مشورے نے چائے کے شوقین افراد کے دلوں پر چھریاں چلا دی ہیں جس سے اُن کے ہم نام فنکار احسن خان بھی متاثر نظر آ رہے ہیں۔احسن خان نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ  مجھے اپنی چائے سے پیار ہے، کم از کم دن میں چار پیالیاں تو ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.