شوبز

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کا بریک اَپ ہوگیا؟

 گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر و اداکار شہباز شگری کے بریک اَپ ی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئمہ بیگ اور اُن کے منگیتر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے کیونکہ اس جوڑی نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا۔دوسری جانب آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں لیکن بعد میں دونوں ایک دوسرے کی فالوونگ لِسٹ میں آگئے پر تصاویر نہ آسکیں۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے گزشتہ برس منگنی کرکے رواں سال کے آخر میں شادی کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔

اس سلسلہ میں کھوج نیوز نے آئمہ بیگ سے رابطہ کیا ہے تاہم تا حال ان کا موقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.