شوبز

مہوش حیات کوشادی کیلئے’گورا‘ چاہیے: ہمایوں سعید کا انکشاف

مہوش حیات، ہمایوں سعید اورگوہررشید نےاپنی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی پروموشن کےلیےخصوصی انٹرویودیا

فلم وٹی وی انڈسٹری کےمعروف اداکارہمایوں سعید نےانکشاف کیا ہےکہ مہوش حیات کوشادی کےلیے’گورا‘ چاہیے۔ حال ہی میں مہوش حیات، ہمایوں سعید اورگوہررشید نےاپنی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی پروموشن کےلیےخصوصی انٹرویودیا جس کا ایک ویڈیوکلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ مہوش حیات نےدورانِ انٹرویوکہا کہ ’انہیں تمام پاکستانی پسند ہیں‘،جس پرہمایوں سعید نےکہا کہ شادی کےلیےمہوش حیات کو گورا یعنی غیرملکی شخص چاہیے۔

یہ سُن کرمہوش حیات اورگوہررشید ہنسنےلگےاورپھراداکارہ نےکہا کہ ’ہمایوں سعید جھوٹ بول رہے ہیں،ایسا بالکل نہیں ہے‘۔ ہمایوں سعید نےکہا کہ ’مہوش حیات، ہروقت انہیں کہتی ہیں کہ شادی کےلیےگورا چاہیے‘۔  دوسری جانب مہوش حیات نےکہا کہ ’لڑکا گورا ہویا کالا،بس دل والا ہو‘۔ واضح رہےکہ ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کا اسکرپٹ خلیل الرحمٰن قمرنےتحریرکیا جبکہ اس فلم کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.