شوبز

شادی کےبعد رنبیرکپورکی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟

بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورکی والدہ نیتوکپورکا کہنا ہےکہ اُنہوں نےشادی کےبعد اپنےبیٹےمیں بڑی تبدیلی محسوس کی

معروف بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورکی والدہ نیتوکپورکا کہنا ہےکہ اُنہوں نےشادی کےبعد اپنےبیٹےمیں بڑی تبدیلی محسوس کی ہے۔ نیتوکپورنے حال ہی میں بھارتی میڈیا سےگفتگوکےدوران اپنےبیٹےرنبیرکپورکےبارے میں بات کرتےہوئےکہا کہ ’رنبیر،عالیہ بھٹ سےشادی ہونےکےبعد خوش ہے‘۔ اُنہوں نےکہا کہ’میں آج بہت خوش ہوں،عالیہ نےرنبیرکوبہت محبت دی ہے،میں نےرنبیرمیں تبدیلی محسوس کی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ وہ دونوں ایک ساتھ بہت اچھےلگتےہیں،میں بہت خوش ہوں اورخود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ عالیہ ہمارے خاندان کا حصّہ بنی ہے‘۔ نیتوکپورکا کہنا ہےکہ ’زندگی واقعی کافی بدل گئی ہے،اورجوماں کو ایک پریشانی ہوتی ہےکہ بچوں کی شادی نہیں ہوئی ہے، تواب شادی ہوگئی ہےاورمیں بہت مطمئن ہوں‘۔

اُنہوں نےاپنےبیٹےکی مختصرسی شادی کی تقریب کےبارے میں بات کرتےہوئےکہا کہ’ان دونوں نے اس انداز میں شادی کرکے بہت سے لوگوں کے لیے مثال قائم کی ہے‘۔ اُنہوں نے کہا کہ’آپ کو شادی کی کوئی بڑی تقریب کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بس اس نئے رشتے سے خود خوش ہونا چاہیے‘۔ نیتو کپور نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’جبکہ ہم ایسے موقع پر دوسروں کو خوش کرنے میں لگ جاتے ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.