شوبز

شئے گل بلال مقصود کے ساتھ نیا پراجیکٹ کرنے کیلئے تیار

مشہور پنجابی گانے ’پسوڑی‘ سےشہرت حاصل کرنےوالی گلوکارہ اب نئےپراجیکٹ میں بلال مقصود کے ساتھ نظر آئیں گی۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مشہور پنجابی گانے ’پسوڑی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شئے گِل اب نئے پراجیکٹ میں بلال مقصود کے ساتھ نظر آئیں گی۔ بلال مقصود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شئے گِل کے ساتھ اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ سیلفی شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ’نئے پراجیکٹ پر شئے گِل کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا‘۔  اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میں اسے آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں‘۔ تاہم، گلوکار نے ابھی اپنے اس نئے پراجیکٹ کی کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.