شوبز

اداکارہ انمول بلوچ کی تصاویر نے تہلکہ مچادیا

اداکارہ کوتصاویرمیں ہلکےزرد رنگ کے مشرقی لباس زیب میں خوشگوارموڈ میں دیکھا جاسکتا ہے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔ اداکارہ کوتصاویرمیں ہلکےزرد رنگ کے مشرقی لباس زیب میں خوشگوارموڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔انمول بلوچ نے گزشتہ روزیہ تصاویرشیئرکیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکےہیں اوراس پراپنی رائےکا ‏اظہاربھی کررہےہیں۔

اس سےقبل انمول بلوچ نےڈرامہ سیریل ایک ستم اورکےسین کی ویڈیوشیئرکی تھی جس میں وہ اوراسامہ خان (شہروز) ‏بحث کرتےدکھائی دے رہےہیں۔ اداکارہ نےویڈیوشیئرکرتےہوئےلکھا تھا کہ "آپ کی تمام محبتوں اورتعاون کا شکریہ،آپ کےعشروز(ٹام اینڈ جیری)۔

واضح رہےکہ ایک ستم اورمیں انمول بلوچ (اشنا)،اسامہ خان (شہروز) کا مرکزی کردارادا کررہےہیں ڈرامےکی دیگر‏کاسٹ میں صرحا اصغر، سلمان سعید،ساجد حسن،ماریہ واسطی،روبینہ اشرف ودیگر شامل ہیں۔ قبل ازیں پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسرنےانمول بلوچ سےپوچھا تھا کہ آپ کےساتھ زندگی میں کبھی ‏کوئی ستم ہوا ہے،یا آپ نےکسی کےساتھ کوئی ظلم کیا ہے؟

انمول بلوچ نےبتایا کہ مجھ پرکوئی ستم نہیں ہوا میں نےشاید دوسروں پرکیا ہے،میں چھوٹی تھی توساری ڈانٹ بہن کوپڑتی تھیں اورمیری ساری غلطیاں معاف ہوتی تھیں۔اداکارہ کہنا تھا کہ گھرکےسارے کام بھی بڑی بہن سےہی کروائےجاتےتھےاورمیں بچ جاتی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.