شوبزفیچرڈ پوسٹ

اگر کوئی عورت بچے پیدا نہیں کرنا چاہتی تو اسے یہ ضرورت نہیں ہر کوسی کو وضاحت ؟ پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن کے بیان نے ملک بھر میں سنسنی پھیلا کر رکھ دی

ان کے پاس دو کتے ہیں کیونکہ ان کے بچے تو ہیں نہیں، تبھی احسن خان نے ٹوکتے ہوئے پوچھا بائی چوائس نہیں ہیں؟

اگر کوئی عورت بچے پیدا نہیں کرنا چاہتی تو اسے یہ ضرورت نہیں ہر کوسی کو وضاحت ؟ پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن کے بیان نے ملک بھر میں سنسنی پھیلا کر رکھ دی ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ میں نے برسوں پہلے فیصلہ کیا تھا کہ میں اس کے بارے میں کبھی بھی عوامی سطح پر بات نہیں کروں گی کیونکہ یہ بہت تکلیف دہ تھا۔ یہ اب بھی ہے لیکن اس کی ضرورت ہے۔ اس کی ضرورت اس لیے ہے کہ میں حیران ہوں کہ جس طرح سے خواتین نے احسن خان شو میں میرے ذاتی بیان پر ردعمل دیا۔ میں اس بات پر پختہ یقین رکھتی تھی کہ تمام خواتین چاہے ان کے بچے ہوں یا نہ ہوں، جانتی اور سمجھتی ہوں گی کہ یہ معاملہ کتنا نجی ہے۔ مجھے ہمیشہ یقین تھا کہ تمام خواتین سمجھتی ہیں کہ یہ سفر کتنا تکلیف دہ ہو سکتا ہے لیکن پچھلے کچھ دن نے مجھے تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے کہ میں کتنی غلط تھی۔ اداکارہ نادیہ افگن نے اداکار احسن خان کے ایک شو میں بچے نہ ہونے کے بارے میں ان کا جواب تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ 15 سال میں بچے نہ ہونا ان کا انتخاب تھا۔ واضح رہے کہ 11 جون کو نشر ہونے والے احسن خان کے شو میں نادیہ افگن اور ان کے دوست عمیر رانا مدعو تھے۔ نادیہ افگن کو ان کے مداح ان کے کرداروں کی وجہ سے بہت خوش مزاج اور شرارتی شخصیت کے طور پر جانتے ہیں۔ اسی حوالے سے خوشگوار ماحول میں ہنستے کھلکھلاتے گفتگو ہو رہی تھی کہ نادیہ کے مزاج پر بات آئی جس پر لطف لیتے ہوئے انھوں نے اپنے اور اپنے شوہر کے درمیان ہم آہنگی کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ تو کسی زمانے میں چڑیل رہی ہیں لیکن ان کے شوہر بہت متحمل مزاج ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں گھر سنبھالنے کا ذکر کرتے ہوئے نادیہ نے ذکر کیا کہ ان کے پاس دو کتے ہیں کیونکہ ان کے بچے تو ہیں نہیں، تبھی احسن خان نے ٹوکتے ہوئے پوچھا بائی چوائس نہیں ہیں؟

نادیہ کا جواب تھا ہاں ایک وقت تھا جب میں نے سوچا تھا، پھر میں نے سوچا کوئی بات نہیں دنیا میں اتنے بچے ہیں، میں بہت خوفزدہ ہوں، میں پریشان ہو جاتی ہوں اپنے دوستوں، اپنے بھائی کے بچوں کے لیے کیونکہ یہ دنیا بہت عجیب ہو گئی ہے۔ احسن آپ لوگ بہت بہادر ہو کہ آپ کے بچے ہیں، میرا تو سانس بند ہوتا ہے۔ یہ کہتے ہوئے نادیہ افگن نے اپنی آنکھوں کے کنارے بھی صاف کیے تھے اور ان کا یہ عمل بظاہر ہلکے پھلکے انداز میں ہونے والی گفتگو کی وجہ سے نظر انداز ہو گیا۔ اس پر شو میں شریک اداکار اور نادیہ کے دوست عمیر رانا نے کہا ایک بات تو طے ہے کہ یہ(نادیہ) دنیا کی بہترین بے بی سٹر ہیں، یہ بہت پیار کرنے والی اور محتاط ہیں۔ یہاں سے بات دوبارہ نادیہ افگن کے شوہر اور ان کے درمیان ذمہ درایوں کی تقسیم پر چلی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.