بھارتی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی؛عدنان صدیقی نے تقریب کا بائیکاٹ کردیا
اداکار عدنان صدیقی نے امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں بھارتی فنکاروں کی آمد کا سن کر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔
امریکا کے پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن نے امریکی ریاست نیو جرسی میں 13 تا 17 جولائی ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں شرکت کے لیے کئی پاکستانی اداکاروں سمیت بھارت کے فنکاروں کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔
تاہم عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اس تقریب میں شرکت کرنے سے معذرت کی ہے۔
In solidarity with countless Muslims around the world, I won’t be attending APPNA event in US where some Indian artists are invited too. Nothing against the artistes but my conscience doesn’t allow me to overlook the humiliation of revered Prophet (PBUH) by Indian leaders. pic.twitter.com/f2FpORcSdH
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) June 19, 2022
اداکار نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے میں ’اے پی پی این اے‘ کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گا جہاں چند بھارتی فنکاروں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں فنکاروں کے خلاف نہیں لیکن میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ ہندو لیڈروں کے ہاتھوں نبیﷺ کی توہین کو اندیکھا کردوں۔