شوبز

عامرلیاقت کی قبرکشائی؛ اُشنا شاہ بھی بول پڑیں

اداکارہ اُشنا شاہ کا عامر لیاقت حسین کی قبرکشائی کے عدالتی حکم پر ردعمل سامنے آگیا۔ 

کراچی کی مقامی عدالت نے کچھ دن قبل انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق فریقین کے دلائل سننےکے بعد 18 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے شہری عبدالاحد کی جانب سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کی اجازت دے دی ہے تاکہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ پتہ چل سکے۔

اس حوالے سے اداکارہ اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ‘اس شخص کو دُنیا سے جانے کے بعد تو آرام کرنے دو’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘قبر کشائی سے عامر لیاقت حسین کا جسدِ خاکی نکالنا، اُن کے بچوں کو مزید اذیت دے گا، وہ پہلے ہی کافی مشکلات سے گزر چکے ہیں’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.