شوبز

شوٹنگ کے دوران خوفناک حادثہ، دو اداکار ہلاک،6 زخمی

میکسیکو میں نیٹ فلکس سیریز ’دی چوزن ون‘ کی شوٹنگ کے دوران حادثے کے نتیجے میں دو اداکار ہلاک جبکہ پروڈکشن ٹیم کے 6 ارکان زخمی ہوگئی۔

یہ حادثہ میکسیکو کے شہر مولیگی میں اس وقت پیش آیا جب اداکار اور پروڈکشن ٹیم کے ارکان شوٹنگ کے بعد وین میں ائیرپورٹ کی جانب جارہے تھے۔

 اس دوران گاڑی حادثے کے سبب روڈ سے اتر گئی اور قلابازیاں کھا کر تباہ ہوگئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے اداکاروں کی شناخت ریمنڈو اور جون فرانسسکو کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پروڈکشن کمپنی کی جانب سے حادثے کے سبب سیریز کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.