شوبز
مزاحیہ فنکارمسعود خواجہ انتقال کرگئے
اہلخانہ کےمطابق مسعود خواجہ کا گردوں کی بیماری کےباعث ڈائیلاسزچل رہا تھا۔
لاکھوں دلوں پرراج کرنےوالےٹی وی اوراسٹیج ڈراموں کےمزاحیہ فنکارمسعود خواجہ انتقال کرگئے۔ ٹی وی اوراسٹیج ڈراموں کےمزاحیہ فنکارمسعود خواجہ کےانتقال کی تصدیق اُن کےاہلخانہ نےکی۔ اہلخانہ کےمطابق مسعود خواجہ کا گردوں کی بیماری کےباعث ڈائیلاسزچل رہا تھا۔ ذرائع کےمطابق اداکارمسعود خواجہ گزشتہ روزسےراولپنڈی کےہولی فیملی اسپتال میں زیرِعلاج تھے۔ واضح رہےکہ مسعود خواجہ کا شمارپاکستان کےاُن مشہورکامیڈین فنکاروں میں ہوتا ہےجنہوں نےلاکھوں پردل پرراج کیا اوراپنےفن سےلوگوں کوخوب ہنسایا۔