شوبز

مشہور بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت؛لاش گھر سے برآمد

بھارتی ریاست اوڑیسا سے تعلق رکھنے والی ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ رشمیریکھا اوجھا کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

 سالہ رشمیریکھا  18 جون کی رات  کو  بھوبانیشور میں واقع اپنے کرائے کے گھر میں مردہ پائی گئیں۔اطلاعات کے مطابق اداکارہ کے والد نے الزام لگایا ہے کہ موت میں ان کی بیٹی کے Live-in (شادی کے بغیر) پارٹنر سنتوش پاترا کا ہاتھ ہے۔

رپورٹ میں ایک سینیئر پولیس افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقدمے میں غیر فطری موت کا  معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 پولیس اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کا انتظار کر رہی ہے۔ تاہم ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے کیونکہ  پولیس کو ایک نوٹ ملا ہے  جس میں  رشمیریکھا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.