شوبز

خلیل الرحمٰن قمر میرے کام سے بہت متاثر تھے لیکن ۔۔۔ ماہرہ خان کا انکشاف

ماہرہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے خلیل الرحمٰن قمر ان کے ساتھ مزید منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں تھے۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں فہد مصطفیٰ کے ہمراہ یوٹیوبر ’مورو‘ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی پروموشن کی۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے کیریئر اور اس میں آنے والے اتار چڑھاؤ پر بھی بات کی جب کہ فہد مصطفیٰ نے بھی ڈراموں کے بجائے فلموں کو زیادہ اہمیت دینے کے معاملے سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

ماہرہ خان نے ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات بیان کیے اور بتایا کہ دونوں کا کام کرنے کا اچھا تجربہ رہا۔انہوں نے بتایا کہ خلیل الرحمٰن قمر نے 2014 کے ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ میں ان کی اداکاری کو سراہا اور وہ اتنے خوش ہوئے کہ وہ ان کے ساتھ ایسے ہی مزید منصوبوں پر کام کرنا چاہتے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر ان کی اداکاری کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور ان کی تعریفیں بھی کیں۔

ان کے مطابق ڈرامے میں انہوں نے خلیل الرحمٰن کی محبت کا کردار ادا کیا تھا جب کہ عدنان ملک نے ڈراما ساز کا کردار ادا کیا تھا اور مذکورہ ڈرامے کی کہانی ڈراما ساز کی زندگی کی سچی کہانی تھی۔

انہوں نے مذکورہ معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ خلیل الرحمٰن قمر ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے تھے مگر پھر ان کی جانب سے ڈرامہ نگار کے خلاف کی گئی باتوں کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ کچھ عرصہ قبل ان کی جانب سے خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف کی گئی باتوں کی وجہ سے انہیں کام سے ہاتھ دھونا پڑا۔جو کچھ بھی انہوں نے ڈرامپ نگار کے خلاف کہا، دراصل اس کی قیمت انہوں نے اپنے کام سے ہاتھ دھونے کی صورت میں چکائی اور ان کی بولنے کی وجہ سے وہ کام سے محروم ہوئیں۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم اس سے قبل ماہرہ خان نے نے مارچ 2020 میں خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے سماجی رہنما ماروی سرمد کے لیے ٹی وی کے پروگرام پر نامناسب زبان استعمال کیے جانے پر ٹوئٹ کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.