شوبز
مہوش حیات کی بڑی بہن بھی اداکاری کے میدان میں
اداکارہ مہوش حیات کی بڑی بہن افشین حیات نے بھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ لیا ہے۔
وہ ان دنوں اپنے پہلے پراجیکٹ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔ افشین حیات ایک ٹیلی فلم میں کام کررہی ہیں جو جلد ہی نجی چینل سے نشر کی جائے گی۔ اس پراجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے افشین حیات اور مہوش حیات پہلی بار ایک ساتھ سکرین پر دکھائی دیں گی۔ اس پراجیکٹ میں معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائے بھی اہم کردار کررہے ہیں۔
افشین حیات کے پہلے پراجیکٹ کی مزید تفصیلات جلد ہی منظرعام پر لائی جائیں گی۔