شوبز

اداکارہ ایمبر ہرڈ حسین ترین خاتون قرار

میڈیا پر گردش کرنے والی اداکارہ نے 2016 میں دنیا کے خوبصورت ترین چہروں میں اپنا نام درج کرایا تھا

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ اداکارہ ایمبر ہرڈ خفیہ یونانی فارمولے کے تحت حسین ترین خاتون قرار دی گئی ہیں۔ سابق شوہر جانی ڈیپ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اداکارہ نے 2016 میں دنیا کے خوبصورت ترین چہروں میں اپنا نام درج کرایا تھا۔

ایمبر ہرڈ کا چہرہ سائنسی طور پر دنیا میں خوبصورت قرار دیا گیا ہے، یونانی خوبصورتی کے فارمولے کے تحت ان کی آنکھوں، ناک اور ہونٹوں سمیت پورے چہرے کی پیمائش کی گئی، جس کے بعد انہیں دنیا کے دلکش چہروں میں شامل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016ء میں ایمبر ہرڈ کے چہرے کا جائزہ تصاویر کی مدد سے لیا گیا تھا، جس میں خوبصورتی کا تناسب 91.85 فیصد تھا۔ خیال رہے کہ اس فہرست میں شامل دیگر افراد میں امریکی ماڈل کم کارڈیشین اور سلینا گومز شامل ہیں۔

یونانیوں نے دریافت کیا کہ یہ تناسب فطرت میں ہر جگہ پایا جاتا ہے اور ہزاروں سالوں سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کے سب سے خوبصورت چہروں کو پرکھنے کا خفیہ فارمولا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.