شوبز

منال خان امریکی ماڈل کی اہم چیز چرا لی؛صارفین کی تنقید

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ منال خان پر امریکی ماڈل کائیلی جینر کی ناشتے کی تصویر چوری کرکے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگانے کا الزام لگا دیا۔

کائیلی جینر نے انسٹاگرام پر اپنے ناشتے کی ایک اسٹوری اپ لوڈ کی جس میں کافی سارے پھل اور مشروب  کے گلاسوں کو  ٹرے میں رکھے ہوئے دیکھا گیا۔تاہم کچھ ہی دیر بعد منال خان نے بظاہر کائیلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لیکر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپ لوڈ کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے منال کی جانب سے کائیلی جینر کی مبینہ طور پر انسٹاگرام اسٹوری چوری کرنے پر دلچسپ تبصرے کیے اور کچھ نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.