شوبز

” میں ڈوب رہا ہوں”۔۔۔ ملکی معیشت پر درفشاں سلیم نے کیا کہا؟

 اداکارہ درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں درفشاں سلیم نے ملکی معیشت پر سجاد علی کا گانا شیئر کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔اداکارہ سے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران  مداح نے ملکی معیشت اور حکومت کی کارکردگی کے بارے میں سوال کیا۔جس کے جواب میں درفشاں سلیم نے گلوکار سجاد علی کا مشہور گانا ’میں ڈوب رہا ہوں ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں‘ شیئر کردیا۔اداکارہ کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور مداح اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.