شوبز

عتیق الرحمٰن سے نکاح،اداکارہ میرا کی درخواست خارج

عدالت نے 31 جنوری کوفیملی عدالت کا فیصلہ برقراررکھتےہوئےمیرا کی اپیل خارج کی تھی

عدالت نےاداکارہ میرایا ان کےوکیل کےپیش نہ ہونےپردرخواست خارج کی ہے۔ عدالت کی جانب سےباربارپیش ہونےکا حکم دینےکےباوجود اداکارہ میرا کےوکیل پیش نہ ہوئے۔ واضح رہےکہ فیملی عدالت نے 28 مئی 2018ء کوعتیق الرحمٰن کا نکاح نامہ جھوٹا قراردینےکا دعویٰ مسترد کیا تھا۔ سیشن عدالت نے 31 جنوری کوفیملی عدالت کا فیصلہ برقراررکھتےہوئےمیرا کی اپیل خارج کی تھی۔

اداکارہ میرا نےسیشن عدالت کےفیصلےکےخلاف لاہورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔ اداکارہ میرا کا اس حوالےسےکہنا تھا کہ دبئی میں فلم کی عکس بندی کےدوران عتیق الرحمٰن نےجھوٹا نکاح نامہ اورتصاویرتیارکیں۔ انہوں نےالزام عائد کیا تھا کہ عتیق الرحمٰن نےشہرت کے حصول اوربلیک میل کرنےکےلیےیہ جھوٹا نکاح نامہ تیارکیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.