شوبز

صبا قمر اور اسما عباس کا لاہور میں”فراڈ”

 صباقمر اور اسماء عباس کی ایک ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو مداحوں کے لیے ٹریٹ ثابت ہو رہی ہے۔

یہ دونوں اداکارائیں اسکرین پر پختہ اداکاری کے لیے تو خوب جانی جاتی ہیں مگر اب دونوں نے مداحوں کو ایک ساتھ  دُکھ میں ڈوبا ہوا گانا گا کر اپنی آواز کا بھی اسیر کر لیا ہے۔

اسماء عباس اور صبا قمر کی جانب سے گایا جانے والا گانا اداکارہ صبا کی نئی فلم ’کملی‘ سے لیا گیا ’مینو توں‘ ہے۔گانا گاتے ہوئے کی یہ ویڈیو صبا قمر کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں اُن کا کہنا ہے کہ ’جب آپ واقعی درد میں ہوں تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ محبت میں ہیں‘۔

دونوں اداکارائیں ان دنوں لاہور میں ڈرامہ سیریل”فراڈ” کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.