شوبز

” میرا کا نیا ڈرامہ”۔۔۔ حکومت سے دوبارہ مدد کی اپیل کردی

 اداکارہ میرا اپنی فلم سنیما گھروں میں نہ دکھانے پر روپڑیں، انہوں نے شکوہ کیا کہ سنیما مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز غیر معیاری فلموں کو اہمیت دے رہے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں میرا نے دل کی باتیں کہہ دیں، بولیں جو فلمیں دیکھنے کے قابل نہیں ہیں انہیں ترجیح دی جارہی ہے جبکہ ان کی فلموں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے۔

 اداکارہ نے حکومت سے فنڈز دینے کی اپیل کی تاکہ وہ فلم اکیڈمی بنا کر اپنا ہنر نئے اداکاروں میں منتقل کرسکیں اور ان کے مداحوں کو منفرد آئیڈیاز پر مبنی فلمیں دیکھنے کو ملیں،میرا کا کہنا تھا کہ ان کی عمر سے متعلق ہمیشہ غلط فہمیاں پھیلائی گئی ہیں۔

میرا نے مزید کہا کہ وہ جلد ایک منفرد کردار میں نظرآئیں گی جس کے لیے وہ بلوچی زبان سیکھ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.