شوبز

کنزہ ہاشمی اور زاویار نعمان کا پہلا پراجیکٹ "وہم”

کنزہ ہاشمی اور زاویار نعمان ”وہم“ میں جلوہ گر ہورہے ہیں

نہایت باصلاحیت زاویار نعمان اعجاز جو اس وقت ڈرامہ سیریل سنگ ماہ میں اپنے کردار حکمت میں منجھی ہوئی اداکاری کے ذریعے ناظرین کے دلوں پر چھائے ہوئے ہیں‘ ہم ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ”وہم “میں اداکارہ کنزہ ہاشمی کے ہمراہ جلوہ گر ہورہے ہیں۔مومل انٹرٹینمنٹ اور ایم ڈی پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریل ”وہم “ گہرے رازوں‘ عدم اعتماد اور شکوک و شبہات کی کہانی ہے ۔ عمران نذیر کے تحریر کردہ اس کھیل کے ہدایت کار ہیں عدنان وائی قریشی ۔ یہ سیریل اُس ماں )رخسانہ(کے مسائل کا احاطہ کرتی ہے جو اپنے بچوں کو تنہا پالنے پر مجبور ہے۔رخسانہ اپنے شوہر کی پراسرار گمشدگی کے بعد تنہا اپنی ساس اور گھر بار کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ اپنے دو بیٹوں کی پرورش بھی کررہی ہے۔


رخسانہ زندگی کی آزمائشوں سے نبرد آزما ہوکر معاشرے میں باعزت طریقے سے بیوٹی پارلر چلانے کے علاوہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور اپنی زندگی پر صابر شاکر ہے کہ ماضی کا ایک تاریک راز اس کے دروازے پر دستک دے کر سب کچھ درہم برہم کردیتا ہے۔


ہم ٹی وی22جون 2022سے شروع ہونے والے اس ڈرامہ سیریل میں سویرا ندیم‘بابر علی ‘ کنزہ ہاشمی‘ زاویار نعمان اعجاز ‘ شمیم ہلالی‘ تارہ محمود‘ عدنان گلزار ‘ حوریہ منصور اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.