شوبز

اقراءعزیزکی شوہرکیساتھ بولڈ تصاویر نےآگ بھڑکا دی

کچھ بولڈ تصاویرانسٹاگرام پرشیئرکی،جس کےبعد اداکارہ ایک بارپھرتنقید کی زد میں آگئیں

باصلاحیت اداکارہ اقراءعزیزنےاپنےشوہریاسرحسین کےساتھ کچھ بولڈ تصاویرانسٹاگرام پرشیئرکی،جس کےبعد اداکارہ ایک بارپھرتنقید کی زد میں آگئیں۔ تفصیلات کےمطابق اداکارہ اقراءعزیزجنہیں چند روزقبل مختصرلباس پہننے پرٹرول کیا جا رہا تھا ،اب اپنےشوہریاسرحسین کے ساتھ چند تصاویرشیئرکرنےپرایک بارپھرتنقید کی زد میں آگئیں۔اقراءعزیزاوریاسر حسین کےدرمیان آن لائن کیمسٹری زبردست ہےاورتازہ ترین تصاویروں میں یاسرحسین کواپنی بیوی کا بوسہ لیتےدکھایا گیا ہے۔ اداکارہ نےجیسےہی تصاویروں کووائرل کیا،تب سےانہیں ٹرول کیا جا رہا ہے۔اقراءنےاپنےانسٹاگرام پرتصاویرشیئرکرتےہوئے،کیپشن میں لکھا کہ  "میری زندگی کی محبت اورمیرے بیٹےکےباپ ! میں تم سےپیار کرتی ہوں اورتمہیں یاد کرتی ہوں! پہلےہی واپس آجاؤ”،انہوں نےبتایا کہ وہ اپنےشریک حیات کا انتظارکررہی ہیں،جوپاکستان میں نہیں ہے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد کچھ مداحوں نے تو ان کے لیے اچھے تبصرے بھیجے اور کچھ نے انہیں سخت تبصرے کیے۔ایک صارف نے کہا کے کہ یاسر حسین جنگلی چمپ ہے۔  اقرا عزیز حسین ایک پاکستانی اداکارہ ہے اور انہوں نے 2014 میں اپنی اداکاری کا آغاز کسے اپنی کہیں میں شانزے کے طور پر کیا ۔ ادکارہ کے بہترین ڈراموں میں خدا اور محبت رانجھا رانجھا کر دی قربان اور جھوٹی شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.