شوبز

منگنی یا شادی؟ نیلم منیر خان نے حقیقت بتادی

اداکارہ نیلم منیر نے اپنی منگنی سے متعلق خود ہی حقیقت بتا دی۔

حال ہی میں اداکارہ نیلم منیر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ نے منگنی کرلی ہے لیکن پھر انہوں نے انسٹاگرام پر واضح کیا کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔نیلم منیر نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں جو انگوٹھی پہنتی ہوں، اس کو دیکھ کر لوگوں نے میری منگنی کے بارے بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اکثر انگوٹھی پہنتی ہوں، اس کی وجہ سے لوگوں نے سوچا کہ میری منگنی ہو گئی ہے اور میں اس بارے میں نہیں بتا رہی کہ میں ایسا کیوں کرتی ہوں لیکن پھر سب نے سوال کرنا شروع کر دیے تو میں نے سوچا کہ اپنے مداحوں کو واضح کر دوں کہ میں سنگل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے گھر والے خاص طور پر کزنز میرے ساتھی کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔نیلم منیر نے اپنے جیون ساتھی میں خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ایسا ساتھی چاہوں گی جو خیرات پر یقین رکھے اور وہ ایک مہربان انسان ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.