شوبز

ابرار الحق کو سرحد پار سے کون سا خاص پیغام ملا؟

 اداکار ورون دھون نے گلوکار ابرار الحق کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی تعریف بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کے پروڈکشن ہاؤس ’دھرما‘ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم، ’جگ جگ جیو‘ کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا ’نچ پنجابن‘ کو تھوڑا تبدیل کرکے استعمال کیا گیا۔بعد ازاں پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر اجازت کے بغیر گانا ‘نچ پنجابن’ اپنی فلم میں استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

 ابرارالحق نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنا گانا ’نچ پنجابن‘ کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں۔

بعد ازاں کرن جوہر نے فلم میں گانے کا کریڈٹ ابرار الحق کو بھی دے دیا تھا۔

اب اسی حوالے سے ایک انٹرویو میں ورون دھون نے کہا کہ ’میں ابرار جی کو یہی کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے اورینجل گانا بہت بہترین گایا، ہمیں بہت اچھا لگا، جو ہماری میوزک کمپنی ہے اس نے گانے کے حقوق خریدے اور اب یہ گانا کافی اچھا چل رہا ہے ، شکریہ ابرار۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.