شوبز

اداکارہ ریشم کےساتھ عامرلیاقت کی یادگارتصاویرمنظرعام پر

معروف اداکارہ نےٹی وی اینکرعامرلیاقت کےساتھ یادگارتصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکردیں

پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نےٹی وی اینکرعامرلیاقت حسین کےساتھ لی گئیں یادگارتصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکردیں۔ ریشم نےفوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی اورعامرلیاقت حسین کی چند تصاویرشیئرکی ہیں۔ یہ تصاویرعامرلیاقت حسین کےمختلف چینلزپرنشرکیے جانےوالےشوزکی ہیں جن میں ریشم نےبطورمہمان خصوصی شرکت کی تھی۔

ریشم نےتصاویرشیئرکرتےہوئےکیپشن میں لکھا کہ ’جانےوالےچلےجاتےہیں لیکن اپنی خوبصورت یادوں میں بستےہیں‘۔ اُنہوں نےعامرلیاقت حسین کےلیےدُعا کرتےہوئےلکھا کہ ’اللّہ تعالی عامرلیاقت صاحب کےدرجات بلند فرمائے،آمین‘۔ یاد رہےکہ 9 جون، جمعرات کے روزعامرلیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئےتھےجبکہ 10 جون کواُن کی تدفین کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.