شوبز

شاہ رُخ خان کوبالی ووڈ میں 30 سال مکمل

فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل ہونےدنیا بھرمیں موجود مداحوں کی جانب سےمبارکباد دی جا رہی ہے

بالی ووڈ کےکنگ شاہ رخ کوفلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل ہونےدنیا بھرمیں موجود مداحوں کی جانب سےمبارکباد دی جا رہی ہے۔ سال 1992 میں فلم ‘دیوانہ’ سےکیریئرکاآغازکرنےوالےشاہ رخ کوبالی ووڈ انڈسٹری پرراج کرتےہوئے 30 سال مکمل ہوگئےہیں جس پردنیا بھر میں موجود ان کےمداح خوب جشن منا رہےہیں۔ سوشل میڈیاپربھی شاہ رخ خان کا نام ٹاپ ٹرینڈزمیں شامل ہےاورمداح اپنےسپراسٹارکو 30 برس مکمل ہونےپرمبارکباد دے رہےہیں۔

مداحوں کیلئےایک بڑی خوشخبری یہ بھی ہےکہ کنگ خان 3 سال بعد اسکرین پربھی واپس جلوہ گرہونےوالےہیں،شاہ رُخ خان نےاپنی 3 دہائیوں کےمکمل ہونےپرجشن مناتےہوئےاپنی نئی فلم کی پہلی آفیشل جھلک مداحوں کےساتھ شیئرکی۔

ٹوئٹرپرنئی فلم پٹھان کی جھلک شیئرکرتےہوئےشاہ رخ خان نےلکھا کہ ’ان 30 سالوں میں مداحوں کی جانب سےملنےوالی محبتیں او رمسکراہٹیں لامحدود ہیں‘۔ اداکارنےبتایا کہ پٹھان 25 جنوری کوہندی،تامل اورتیلگوزبان میں نشرکی جائے گی۔

واضح رہےکہ 25 جنوری 2023 کوریلیزکی جانےوالی فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رُخ خان کےساتھ پہلی پرتبہ جان ابراہم اوربالی ووڈ کی کوئین دیپیکا پڈوکون بھی اداکاری کےجوہردکھاتی نظرآئیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.