شوبز
معاشی صورتحال :علی ظفر نےسیاسی قائدین سےکیا اپیل کی؟
گلوکار علی ظفر نے پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر ملک کے تمام سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی ہے۔
مایا ناز گلوکار علی ظفر نے پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر ملک کے تمام سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی ظفر نے کہا کہ ‘میری تمام سیاسی رہنماؤں سے درخواست ہے کہ اپنی دولت کا 5 فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کریں تاکہ قوم کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی سامنے آکر آپ کے نقش قدم پر چلیں’۔
My humble advice to political leaders. Donate 5 percent of your wealth to Pakistan to inspire the nation to come forward and do the same. Lead by example. #justathought
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 25, 2022
علی ظفر نے سیاسی قائدین سے مثالی قیادت کی اپیل کی۔