شوبز

بھارتی شکایت پرسدھو موسے والا کا آخری گانا یو ٹیوب سے غائب

 گلوکار سدھو موسے والا کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا آخری گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔

 پنجاب کے پانی کے مسئلے پر ریلیز ہونے والا سدھو موسے والا کا آخری گانا ’ایس وائی ایل(SYL)‘ صرف بھارت میں یوٹیوب سے ہٹایا گیا ہے تاہم دنیا کے دیگر ممالک کے صارفین اس گانے کو یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق SYL(ستلج یمنا لنک) دراصل 214 کلومیٹر طویل نہر ہے جو پنجاب اور ہریانہ کے درمیان تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے تنازعہ کی وجہ بنی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ سدھو کے اس گانے میں 1984 کے سکھ فسادات،کسان قوانین، کسانوں کی تحریک کے دوران لال قلعہ پر سکھوں کا جھنڈا لہرانے اور سکھ عسکریت پسندوں جیسے مختلف تنازعات کو دکھایا گیا ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ گانے میں انہیں تنازعات کو اجاگر کرنے کی وجہ سے اسے  یوٹیوب سے ہٹایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے قانونی شکایت کی وجہ سے سدھو موسے والا کا گانا بھارت کی حدود میں صارفین کو دستیاب نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.