شوبز

فلم انڈسٹری پروڈیوسر جمشید ظفر کے انتقال پر افسردہ

فلم انڈسٹری کے ممتاز فلم ساز جمشید ظفر انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

جمشید ظفر کی نماز جنازہ شب دس بجے گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جنازے میں فلم انڈسٹری ،سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں فلم ڈائریکٹر سید نور،حافظ غلام محی الدین،فیاض خان،جاوید اقبال ،مسعود بٹ،سہیل ملک،،شہزاد گل،اسلم گل،سہیل محمود بٹ،شوکت زمان،چودھری اعجاز کامران،غلام محی الدین،جونی ملک،ذوالفقارمانا،اچھی خان افضل خان جان ریمبو، ایوب خاور، صفدر خان اور حاجی اسلم سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جمشید ظفر نے کئی سپرہٹ فلمیں پروڈیوس کیں جن میں کون بنے گا کروڑ پتی، ڈاکو اور دوپٹہ جل رہا ہے سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے جمشید ظفر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.