شوبز

17 سال کی عمر میں شادی اس لئے کی کیونکہ۔۔۔ زرنش خان نے حقیقت بتادی

اداکارہ زرنش خان نے کم عمر میں شادی کے بندھن میں بندھنے کی وجہ بیان کر دی ہے۔

نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرنش خان نے کہا کہ میری شادی 17 سال کی عمر میں ہوگئی تھی، ہمارے خاندان میں شادیاں جلدی ہوتی ہیں۔

زرنش خان نے کہا کہ 17 سال کی عمر میں شادی کرنا یہ میری زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار مجھے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور اس وقت میں اپنی والدہ کے پاس اسپتال میں تھی، جس دن ایوارڈ کا اعلان ہوا اسی روز والدہ کا انتقال ہوگیا، ایک سال بعد محسوس ہوا کہ ہاں میں نے ایوارڈ جیتا ہے۔

کچھ روز قبل اداکارہ کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ان کا موبائل فون ٹوٹ گیا تھا۔ ویڈیو میں وہ مشہور گانے ”آوارہ بھنورے جو ہولے ہولے گائے“ پر رقص کر رہی تھیں کہ جیب سے موبائل فون گر کر ٹوٹ گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.