شوبز
"نچ پنجابن نچ …ابرارالحق نے میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج دیا
ابرارالحق نے اپنا مشہور گانا ’نچ پنجابن نچ‘ بغیر اجازت بھارتی فلم میں شامل کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔
ٹوئٹر پر پاکستانی گلوکار نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہا ’ برطانیہ میں میرے وکیل نے میرے گانے ’نچ پنجابن‘ کے غلط استعمال پر ’مووی باکس‘ کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ آنے والے چند روز میں اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ آنے والے چند روز میں اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔
ابرار الحق کی جانب سے بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوانے کا انکشاف مذکورہ فلم کی ریلیز کے 2 روز بعد سامنے آیا ہے۔