شوبز

خلیل الرحمٰن قمر اگر رائٹر نہ ہوتے تو۔۔۔ : بہروز سبزواری

اداکار بہروز سبزواری نے معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

بہروز سبزواری اداکار جاوید شیخ کے ہمراہ پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شریک ہوئے جس میں میزبان تابش ہاشمی نے پاکستانی اداکاروں سمیت معروف شخصیات کے نام لیے، پھر ان سے سوال کیے کہ یہ لوگ اگر اپنے موجودہ پیشے میں نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

بہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے کہا کہ ‘اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے’۔اس کے علاوہ بہروز سبزواری نے اداکار فواد خان سے متعلق کہا کہ ‘اگر وہ اداکار نہ بھی ہوتے تب بھی ٹھیک ٹھاک روزی کما رہے ہوتے، ان میں یہ بات ہے’۔

وسیم بادامی سے متعلق بہروز سبزواری نے کہا کہ ‘ان کی معلومات بہت ہی اچھی ہے، وہ اگر اینکر نہ ہوتے تو کسی  مدرسے میں تعلیم دے رہے ہوتے’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.