شوبز

ٹک ٹاکرڈولی کی ایک اورویڈیو وائرل ہوگئی

مارگلہ ہل کے جنگلات میں آگ لگا کر ویڈیو بنانیوالی ٹک ٹاکر ڈولی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی

مارگلہ ہل کے جنگلات میں آگ لگا کر ویڈیو بنانیوالی ٹک ٹاکر ڈولی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ٹک ٹاکر گرل پان کھانے گوجرانوالہ اندرون شہر کالج روڈ پر ایک پان شاپ پر پہنچیں جہاں ایک سادہ لباس میں ملبوس پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکر گرل کا پروٹوکول مینجر بن کر ساتھ آیا۔ ٹک ٹاکر کو رش سے بچانےکے لیے یونیفارم پہنے تین پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور تھے۔ ڈولی کی یہ ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او نے نوٹس لے کر کانسٹیبل سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اس حوالے سے سی پی او نے میڈیا کو بتایا کہ ویڈیو میں یونیفارم میں ملبوس نظر آنے والے 3 افراد پولیس ملازم نہیں ہیں۔  اُنہوں نے بتایا کہ پولیس کانسٹیبل ویڈیوکے لیے ان تینوں افراد کو پولیس وردیاں پہنا کر ساتھ لایا۔ اُنہوں مزید بتایا کہ ویڈیو میں پولیس یونیفارم میں نظرآنےوالے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.