شوبز

بہروزسبزواری نےخلیل الرحمٰن قمرسےمعافی مانگ لی

مصنف خلیل الرحمٰن قمرکا نام آیا تو بہروز سبزواری نے کہا کہ اگر وہ رائٹرنہ ہوتے توکسی سے پِٹ رہے ہوتے

پاکستان شوبزانڈسٹری کے سینئر اداکاربہروزسبزواری نے اپنے حالیہ بیان پرمعروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر سے معافی مانگ لی۔ حال ہی میں بہروز سبزواری سینئراداکار جاوید شیخ کے ہمراہ مزاح سے بھر پور پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں بطورِ مہمان شریک ہوئے تھے، شو کے دوران دونوں اداکاروں سے اُن کی نجی زندگی، یادگارواقعات اور آنے والے اہم پروجیکٹس کے حوالے سے دلچسپ گفتگوہوئی تھی۔

میزبان تابش ہاشمی نے ایک سیگمنٹ میں پاکستانی اداکاروں سمیت معروف شخصیات کے نام لیکرسوال کیا تھا کہ اگر یہ یہ لوگ اپنے موجودہ پیشے میں نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ اس سیگمنٹ کے دوران جب مصنف خلیل الرحمٰن قمرکا نام آیا تو بہروز سبزواری نے کہا کہ اگر وہ رائٹرنہ ہوتے توکسی سے پِٹ رہے ہوتے۔ تاہم، اب بہروزسبزواری نے اپنے اس بیان پرخلیل الرحمٰن قمرسے معذرت کرلی ہے۔

بہروز سبزواری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر میرے حالیہ بیان سے خلیل الرحمٰن صاحب کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ذاتی طور پر اُن سے معذرت خواہ ہوں۔ اداکار نے کہا کہ میں نے جومذاق میں تبصرہ کیا تھا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے پاس خلیل الرحمٰن قمر جیسا رائٹر موجود ہی نہیں ہے، میں دل سے اُن کی قدرکرتا ہوں۔ اُنہوں نے خلیل الرحمٰن قمرکے مداحوں سے بھی معذرت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.