شوبز

سلمان خان کے بعد اداکارہ سوارابھاسکر کو بھی خطرناک نتائج کی دھمکیاں

دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد سوارا بھاسکر نے پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا اور نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کرائی

بالی و وڈسپر سٹار سلمان خان کے بعد اب اداکارہ سوارا بھاسکر کو ان کی رہائش گاہ پر گمنام خط کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہیں جس پر سنسنی پھیل گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر کو بدھ کے روز ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔ دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد سوارا بھاسکر نے پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا اور نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کرائی۔ حکام کے مطابق سوارا کو موصول ہونے والا خط ہندی زبان میں لکھا گیا تھا جس میں اداکارہ کو جان سے مارنے کی براہ راست دھمکی دینے کے ساتھ گالیاں بھی لکھیں ہوئی تھیں۔

اس کے علاوہ خط میں ذکر کیا گیا کہ ملک کے نوجوان سابق بھارتی سیاستدان ویر ساورکر کی توہین برداشت نہیں کریں گے جبکہ آخر میں ‘اس ملک کے نوجوان’ کے نام سے دستخط کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ سوارا بھاسکر سماجی و سیاسی مسائل کے بارے میں آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔ انہوں نے2017 میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ویر ساورکر نے برطانوی حکومت سے معافی مانگی اور جیل سے باہر جانے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.