شوبز

پاکستانی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم انٹرنیشنل فیسٹیول کے لئے منتخب

پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم” دی گلاس ورکر” انٹرنیشنل فیسٹیول میں منتخب کرلی۔

فلم دی گلاس ورکر کو باوقار اینیسی انٹرنیشنل فیسٹیول 2022 میں ورک ان پروگریس کی کیٹیگری میں منتخب کرلیا گیا ہے۔مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی فلم دی گلاس ورکر کو عثمان ریاض نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

عثمان ریاض نے اپنے سوشل میڈیا پر فلم کا ٹریلر بھی شیئر کیا، جسے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔

اس فلم دی گلاس ورکر کو بنانے میں نوجوان اور باصلاحیت فنکار شامل ہیں جن کی اوسط عمر 27 سال ہے اور اس فلم کی ٹیم کا 52 فیصد حصّہ خواتین پر مشتمل ہے۔مانو اینیمیشن کا نیٹ ورک ملائیشیا، فلپائن، جاپان، پیرو، ارجنٹائن، امریکا اور برطانیہ تک پھیلا ہوا ہے۔واضح رہے کہ فلم دی گلاس ورکر مکمل ہونے کے بعد اگلے سال 2023 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.