شوبز

مقبول گانا”پسوڑی”ہیرو سیریز "مس مارول "میں شامل

مقبول ترین گانےپسوڑی نےایک اوراعزازاپنےنام کر لیا،گانےکوسپرہیروسیریزمس مارول میں شامل کرلیا گیا

کوک سٹوڈیوکےمقبول ترین گانےپسوڑی نےایک اوراعزازاپنےنام کر لیا،گانےکوسپرہیروسیریزمس مارول میں شامل کرلیا گیا ۔ رپورٹس کے مطابق مقبولیت کی بلندیوں کوچھونےوالےگانےپسوڑی کی لازوال مقبولیت نےسال کےبہترین گانےکےطورپراس کی حیثیت کومزید مستحکم کردیا۔یہ گانا اب تک 200 ملین ویوزحاصل کرکےنئی بلندیوں کوچھوچکا ہےاوراب ایک اوراعزازکےساتھ مس مارول میں بھی جادوچلا رہا ہے ۔ مس مارول کی قسط چارمیں پسوڑی گانےکودیکھایا گیا ہے۔علی سیٹھی نےیہ خبرانسٹاگرام پربھی شیئرکی۔ انہوں نےاپنی پوسٹ میں لکھا ہےکہ کیا آپ نےہمیں مس ماررول کےایپیسوڈ 4 میں دیکھا؟ انہوں نےپوسٹ میں کہا ہے” پسوڑی پاو”

واضح رہےکہ “مس مارول” کی کہانی کمالہ خان نامی پاکستانی نڑاد نیوجرسی کی لڑکی کےگرد گھومتی ہےجوکہ منفرد صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہیں مگراس کا خاندان اورخاص طورپروالد اوروالدہ روایتی پاکستانی خاندان کی طرح ہوتےہیں۔ اس سےقبل، پاکستان کی پہلی خاتون ریپر ایوا بی اورجسٹن بیبس کےہٹ ساونڈ ٹریکس،جنہوں نےکوک اسٹوڈیومیں اپنی سب سےبڑی کامیابی حاصل کی،وہ بھی مقبول ٹی وی سیریزمیں جگہ بنا چکےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.